• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap
Africa News Wire
  • General
  • Business Affairs
  • Lifestyle
  • Health Care
  • Sports
  • Legal
  • Study
  • National
  • Press Releases
  • Home
  • General
  • کوٹی انکارپوریٹڈ نئے عالمی صدر برائے کوٹی پرسٹیج

کوٹی انکارپوریٹڈ نئے عالمی صدر برائے کوٹی پرسٹیج

WebDesk
September 19, 2012 No Comments

– ژاں مورتے زیبائش و آرائش کے ادارے کے پرسٹیج مارکیٹ کاروبار کی قیادت کریں گے

نیو یارک، 19 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

زیبائش و آرائش میں ابھرتےہوئے نئے عالمی رہنما کوٹی انکارپوریٹڈ نے ادارے کے پرسٹیج کاروبار کے صدرکی حیثيت سے ژاں مورتے کی تقرری کا اعلان کر دیا ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔ مورتے کوٹی کے عالمی منتخب تقسیم کاری پورٹ فولیو میں تمام مصنوعات کا انتظام سنبھالیں گے۔

(تصویر: http://photos.prnewswire.com/prnh/20120919/NY75827)

مورتے 2005ء سے کوٹی کے لیے سینئر نائب صدر کمرشل کی حیثيت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ وہ مچل اسکیناوینی کی جگہ لیں گے جنہیں 10 سال تک کوٹی پرسٹیج کے صدر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد جولائی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر نامزد کیا گیا تھا۔اپنی نئی حیثیت میں مورتے کوٹی پرسٹیج پورٹ فولیو کی مستقل ترقی و پیشرفت کی قیادت کریں گے اور ساتھ ساتھ نئے کاروباری منصوبوں اور تعاون کی بھی تلاش کریں گے۔ پیرس میں قیام کے ساتھ وہ کوٹی کی ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی خدمات انجام دیں گے۔

اسکیناوینی نےکہا کہ “ژاں کی مضبوط خوردہ شراکت داریاں، ترقی پر اُن کی گہری نظر اور مستحکم و ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کی حرکیات کی سوجھ بوجھ کوٹی کو کامیابی کے اگلے مرحلے میں پہنچانے کے لیے کلیدی اثاثے ہوں گے۔ انہوں نے پورے ادارے میں شاندار اور تعمیراتی تعلقات قائم کیے ہیں اور وہ ہمارے ‘تیز تر۔ بہتر۔ آزاد تر’ کلچر کے عملی نمونہ ہیں۔”

کوٹی سے قبل مورتے نے 1984ء میں یونی لیور میں شمولیت اختیار کی تھی اور مالیات، داخلی آڈٹ، ہیومن ریسورسز، سیلز اور ٹریڈ مارکیٹنگ کے شعبوں میں عہدوں پر رہے؛ 1996ء میں انہوں نے سینئر نائب صدر اور چیف فنانشل آفیسر کی حیثیت سے کیلون کلائن میں شمولیت اختیار کی ۔ جب کوٹی انکارپوریٹڈ نے جولائی 2005ء میں یونی لیور خریدا، تو مورتے یہاں سینئر نائب صدر تھے۔

مورتے نے کہا کہ “مجھے فخر ہے کہ کوٹی کی قیادت نے مجھے پرسٹیج کاروبار کی کامیاب قیادت کے بعد مچل کی جگہ باگ ڈور سنبھالنے کے لیے منتخب کیا۔ میں آغاز کرنے اور کوٹی کے اس نئے دور میں حصہ ڈالنے کا خواہشمند ہوں۔”

یونی لیور کاسمیٹکس میں مورتے شمالی امریکہ سے باہر تمام ملحقہ مارکیٹوں، تقسیم کاری مارکیٹوں اور عالمی سفری شعبے  کا انتظام سنبھالنے کے ذمہ دار تھے۔ یونی لیور کاسمیٹکس انٹرنیشنل کی چھتری تلے انہوں نے ڈیزائنر برانڈز کا ایک متنوع پورٹ فولیو تیار کیا جس میں کیلون کلائن  کاسمیٹکس، ویرا وینگ اور یورپی ڈیزائنر خوشبویات برانڈز کیروتی، کلو اور لیگرفیلڈ شامل ہیں۔

مورتے پیرس میں قائم معروف تعلیمی ادارے ESSEC سے بزنس ایڈمنسٹریشن میں سند رکھتے ہیں۔ پیرس میں پیدا ہونے والے مورتے خود کو ایک عالمی شہری سمجھتے ہیں، اور یورپ کے متعدد ممالک، شمالی و جنوبی امریکہ اور جاپان میں کام کر چکے ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں

کوٹی زیبائش و آرائش کی عالمی صنعت میں نیا ابھرتا ہوا رہنما ہے جس کی خالص آمدنی سال 2011ء میں 4.5 ارب ڈالرز رہی۔ 1904ء سے پیرس میں قائم کوٹی زیبائش و آرائش کا ایک خالص ادارہ ہے جو 130 سے زائدممالک اور خطوں میں فروخت ہونے والی معروف خوشبویات، رنگین جمال افزا مصنوعات اور جلد و جسم کی دیکھ بھال کی مصنوعات کے پورٹ فولیو کا حامل ہے ۔ کوٹی کی مصنوعاتی پیشکشوں میں ایڈیڈاس، کیلون کلائن، کلو، ڈیویڈوف، مارک جیکبز، او پی آئی، فلاسفی، پلے بوائے، رمل اور سیلی ہین سن جیسے عالمی برانڈز شامل ہیں۔

کوٹی انکارپوریٹڈ کے بارے میں مزید معلومات کے لیے، ملاحظہ کیجیے www.coty.com

Post navigation

Search must continue for good practices in land degradation
SEI Releases Operational Risk Survival Guide for Investment Managers

Related Articles

Mlawi’s Former President Welcomes Biden Administration, Criticizes Rival

- General
January 26, 2021

Cntral African Republic says allied forces killed 44 rebels in counter-offensive

- General
January 26, 2021

Smali Journalists Worry About Arrests Ahead of Elections

- General
January 26, 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

News Search

Page Links

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap

Advertisement

MonthlyArchives

Advertisement

News Archives

January 2021
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    
© Copyright 2021 - Africa News Wire. All Rights Reserved
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap