• Home
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap
Africa News Wire
  • General
  • Business Affairs
  • Lifestyle
  • Health Care
  • Sports
  • Legal
  • Study
  • National
  • Press Releases
  • Home
  • General
  • 112 واں کینٹن میلہ “ایشیا-بحر الکاہل کی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت بڑھا رہا ہے”

112 واں کینٹن میلہ “ایشیا-بحر الکاہل کی مارکیٹوں کے ساتھ تجارت بڑھا رہا ہے”

WebDesk
September 20, 2012 No Comments

گوانگ چو، چین، 20 ستمبر 2012ء/پی آرنیوزوائر/ایشیانیٹ پاکستان–

یورپ اور امریکہ میں جاری اقتصادی مسائل کے باوجود مئی میں تمام ہونے والے 111 ویں کینٹن میلے کے اعداد و شمارنے متاثر کن پیشرفت ظاہر کی ہے۔ معاہدوں کے تحت برآمدات میں صرف معمولی سی کمی ہوئی اور ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں نئے کاروباروں میں حوصلہ افزا اضافہ دیکھا گیا۔

15 اکتوبر کو 112 ویں میلے کے آغاز کےساتھ منتظمین اس رحجان کو یقینی بنانے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ معاون حکومتی پالیسیاں ، بشمول بہتر برآمدی کریڈٹ انشورنس اور بہتر کسٹمز، نگرانی اور زر مبادلہ کی خدمات کی مدد کریں گی۔برآمد پر انتظامی اخراجات میں بھی کمی واقع ہوگی۔ چین اپنے بیرونی تجارت کے ترقیاتی نمونے کو میں اضافے کے ذریعے درآمدات کی حوصلہ افزائی چاہتا ہے  – یہ اقدامات ایک صحت مند بین الاقوامی تجارتی ماحول کے لیے ڈیزائن کیے گئے، جو میلے کے خریداروں اور نمائش کنندگان کی مدد کریں گے۔

روایتی یورپی اور امریکی مارکیٹوں کے علاوہ کینٹن میلہ کے وفود آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، ٹونگا، بھارت، کمبوڈیا، تھائی لینڈ،ملائیشیا اور انڈونیشیا میں کاروبار تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، اور خطے کی صنعتی و کمرشل انجمنوں کے ساتھ قریبی تعاون جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ماہرین نے، 2010ء میں باضابطہ تجارتی معاہدے کے ذریعے شروع ہونے والی، چین اور دس رکنی آسیان اتحاد کے درمیان دو طرفہ تجارت کے بارے میں پیش بینی کی کہ وہ 2015ء تک 500 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچ جائے گی۔ 111 ویں کینٹن میلے کی مصنوعات جیسا کہ  پارچہ بافی اور برقیات، آسیان خریداروں کے لیے زبردست انداز میں کامیاب رہیں۔ ملائیشیا جیسے علاقوں سے خوراک اور مشروبات کے ادارے بھی کینٹن میلے کے بین الاقوامی پویلین کے ذریعے چینی مارکیٹ میں دستیاب مواقع سے فائدہ اٹھانے کے خواہاں ہیں۔

چین-آسٹریلیا تجارت بھی کافی مضبوط و توانا ہے۔ آسٹریلیا-چین بزنس کونسل کے مطابق دونوں ممالک گزشتہ مالی سال میں تقریباً 113 ارب ڈالرز کی تجارت میں شامل رہے۔ چین نیوزی لینڈ کا کلیدی تجارتی شراکت دار ہے – دودھ کی مصنوعات کے لیے چینی طلب نے حال ہی میں ملک کے مجموعی تجارتی سرپلس کو سہارا دیا۔

فلپائن کے سینٹر فار ٹریڈ ایکسپوزیشنز اینڈ مشنز، CITEM ، کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر روسی گیتوس نے اپریل میں پہلی بار کینٹن میلے کا دورہ کیا۔ نمائش اور مصنوعات کی وسیع اقسام سے متاثر ہونے کے بعد اب ان کی توجہ چینی مارکیٹ میں فلپائنی مصنوعات کو متعارف کروانے کے لیے کینٹن میلے کو بطور پلیٹ فارم استعمال کرنے پر مرکوز ہیں۔

اور وہ اس خواہش میں اکیلی نہیں۔ ایشیا-بحر الکاہل خطے اور اس سے کہیں آگے، خریدار اور فروخت کنندگان 112 ویں کینٹن میلے کا بے تابی سے انتظار کر رہے ہیں، جو 15 اکتوبر سے 4 نومبر 2012ء تک منعقد ہوگا۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

 ذریعہ: کینٹن میلہ

 

Post navigation

The 112th Canton Fair “Boosting Trade with Asia-Pacific Markets”
President authorises troop employment

Related Articles

Water and Sanitation on Limpopo dams levels

- General
March 3, 2021March 4, 2021

President Ramaphosa and UN Special Advocate Queen Maxima share commitment on financial and economic inclusion of African women

- General, Governance
March 3, 2021March 4, 2021

National Development Agency responds to Newzroom Afrika interview on Criminal Assets Recovery Account Programme

- General
March 3, 2021March 4, 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

News Search

Page Links

  • Home
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap

Advertisement

MonthlyArchives

Advertisement

News Archives

March 2021
M T W T F S S
1234567
891011121314
15161718192021
22232425262728
293031  
« Feb    
© Copyright 2021 - Africa News Wire. All Rights Reserved
  • Home
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap