• Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap
Africa News Wire
  • General
  • Business Affairs
  • Lifestyle
  • Health Care
  • Sports
  • Legal
  • Study
  • National
  • Press Releases
  • Home
  • General
  • 111 واں کینٹن میلہ “ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت”

111 واں کینٹن میلہ “ابھرتی ہوئی مارکیٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت”

WebDesk
August 13, 2012 No Comments

گوانگ چو، چین، 13 اگست 2012ء/پی آرنیوزوائر-ایشیا/ایشیانیٹ پاکستان –

اس وقت جب دنیا کے بہترین کھلاڑی گرما کے کھیلوں کے موسم میں اپنی بھرپور قوتیں صرف کر رہے ہیں، انہی ایام میں انفرادی شخصیات اور حکومتیں عالمی معیشت کے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے ویسی ہی سخت کوششیں کر رہی ہیں۔ یورپ میں ماہرین جاری یورو بحران کے حل کے لیے کام کررہے ہیں، جبکہ امریکہ میں چھوٹے کاروباری ادارے اپنی فروخت میں اضافے کے لیے آن لائن کی جانب رخ کر رہے ہیں۔ کساد بازاری کو شکست دینا اپنی نہاد میں خود تمغے بخشنے کے قابل سرگرمی ہو گئی ہے۔

چین میں، روس اور برازیل جیسی ترقی پذیر معیشتوں کے ساتھ تجارت میں بڑھاوے کی اضافی کوششیں کی گئی ہیں۔ چینی وزیر اعظم وین جیاباؤ نے حال ہی میں چین اور جنوبی امریکی تجارتی بلاک مرکوسر کے درمیان آزاد تجارت کے معاہدے کی تجویز پیش کی ہے، اس بلاک میں برازیل اور ارجنٹائن شامل ہیں۔ چین اگلے پانچ سالوں میں لاطینی امریکہ کے ساتھ اپنی سالانہ تجارت کو دوگنا کرتے ہوئے 400 ارب امریکی ڈالرز تک لے جانا چاہتا ہے۔

روس، ایک اور نئی مارکیٹ، چین کا اہم ترین اسٹریٹجک شراکت دار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات بدستور خوشگوار ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان تجارت 2011ء میں تقریباً 80 ارب ڈالرز تک پہنچی – ہدف 2020ء تک 200 ارب امریکی ڈالرز تک پہنچانا ہے۔

ترقی پذیر ممالک کے ساتھ تجارت میں اضافہ مئی میں مکمل  ہونے والے چین کے سب سے بڑے تجارتی شو 111 ویں کینٹن میلے کے امید افزا رحجانات میں سے ایک تھا۔ بی آر آئی سی ممالک اور دیگر ابھرتی ہوئی مارکیٹوں کے ساتھ کاروبار میں 4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

چین کی پارچہ بافی وملبوسات کی صنعت نئے تجارتی تعلقات کا فائدہ اٹھا رہی ہے، جس کی لاطینی امریکہ کے ممالک کے لیے برآمدات میں گزشتہ سال 38 فیصد اضافہ ہوا۔ 111 ویں کینٹن میلے کے تیسرے مرحلے میں حصہ لینے والے 4 ہزار سے زائد پارچہ بافی و ملبوسات بنانے والےادارے ابھرتی ہوئی مارکیٹ صلاحیتوں کو تلاش کرنے کے خواہاں ہیں۔

روایتی چینی ادویات اور صحت کی مصنوعات کی مارکیٹ بھی حوصلہ افزا ہے۔ میلے کے منتظمین کے مطابق گزشتہ سالوں کےمقابلے میں روسی خریداروں میں کافی اضافہ ہوا۔ میکانیکی اور برقی مصنوعات کی تجارت نے بھی جامع رحجان پایا – اور لاطینی امریکہ کے اداروں کے ساتھ معاہدوں کی قدر میں سال بہ سال 18.5 فیصد اضافہ ہوا۔ آنہوئی لائٹ انڈسٹری انٹرنیشنل کمپنی لمیٹڈ کے سیلزمین وانگ بیاؤ نے کہا کہ ان کا ادارہ جنوبی امریکہ اور روس سے کہیں زیادہ خریداروں سے معاہدے کر چکا ہے۔

ابھرتی ہوئی معیشتیں دنیا کی نئی تجارت کی بیشتر توجہ کا مرکز ہیں۔ چین نئے کاروباری مواقع کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہترین مقام پر موجود ہے، اور کینٹن میلہ اعلیٰ معیارکی چینی مصنوعات خریدنے کے لیے بہترین و واحد مقام ہے۔

خریداروں اور فروخت کاروں کی نظریں 112 ویں سیشن پر مرکوز ہیں، جو 15 اکتوبر 2012ء سے شروع ہو رہا ہے۔

مزید معلومات کے لیے ملاحظہ کیجیے: http://www.cantonfair.org.cn/en/index.asp

رابطہ: جناب وو سیاؤینگ، +86-20-8913-8628، xiaoying.wu@cantonfair.org.cn

Post navigation

The 111th Canton Fair “The Growing Importance of Emerging Markets”
Joemat-Pettersson notes media reports

Related Articles

Covid-19: Ghana, Nigeria reopen schools but other African countries have closed up

- General
January 19, 2021January 20, 2021

UNHCR East and Horn of Africa, and the Great Lakes Region COVID-19 External Update #25 (01 – 31 December 2020)

- General
January 19, 2021January 20, 2021

Southern Africa Humanitarian Snapshot (December 2020)

- General
January 19, 2021January 20, 2021

Leave a Reply Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

For security, use of Google's reCAPTCHA service is required which is subject to the Google Privacy Policy and Terms of Use.

I agree to these terms.

News Search

Page Links

  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap

Advertisement

MonthlyArchives

Advertisement

News Archives

January 2021
M T W T F S S
 123
45678910
11121314151617
18192021222324
25262728293031
« Dec    
© Copyright 2021 - Africa News Wire. All Rights Reserved
  • Home
  • About Us
  • Contact Us
  • Submit Press Release
  • Sitemap